skip to main |
skip to sidebar
بلوچستان / آواران :آپریشن میں تیزی ایک اور پہاڑی علاقے میں فوج داخل ،شدید بمباری
آواران میں جاری آپریشن میں مزید شدت ،مالار کہن اور
آہوری میں فوج داخل ،پہاڑی سلسلے کی جانب پیش قدمی ،سنگر کو ملنے والے
اطلاعات کے مطابق آواران کے علاقے مالارکہن اورآہوری ندی میں پاکستانی فوج
بڑی تعداد میں داخل ہوکر آپریشن کررہاہے ۔
ذرائع کے مطابق ان پہاڑی علاقوں میں فوج پیش قدمی کے ساتھ ساتھ دورمار
توپوں سے شدید بمباری کررہاہے ،مقامی لوگوں کے مطابق آج صبح سے فوج بمباری
کررہاہے۔ کل آواران ہی کے پہاڑی علاقے کندھار ،چکلی ،جھکروجیسے علاقوں میں
فوج داخل ہوکر آپریشن کررہاہے اورسب تک کی اطلاعات کے مطابق ان علاقوں میں
بمباری کے ساتھ ساتھ کئی گھروں کو نذرآتش کردیاہے ۔علاقہ دور دراز اور
مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے نقصانات کی تفصیل معلوم نہ ہوسکی ۔
Post a Comment