skip to main |
skip to sidebar
بلوچستان: زعمران,پارگ.مند گیاب,پنجگور کیل کور پلمک اور تربت میں حملے
زعمران
زعمران پاکستانی فوجی قافلے پر حملہ۔قافلے میں موجود چار گاڑیاں حملے میں تباہ۔
ضلع کیچ کے علاقے زعمران سے نامہ نگار کے مطابق زعمران میں کنڈ کافران کے
مقام پر بلوچ سرمچاروں نے فوجی قافلے کی چار گاڑیوں پر حملہ کیا ہے،مقامی
ذرائع نے نامہ نگار کو بتایا کہ حملہ انتہائی شدید تھا۔گھات لگائے بلوچ
سرمچاروں نے قافلے کی چار گاڑیوں کو راکٹوں و دیگر ہتھیاروں سے نشانہ
بنایا۔علاقائی ذرائع کے مطابق چاروں گاڑیاں ناکارہ ہوئی ہیں اور ان میں
سوار تمام اہلکار ہلاک ہوئے ہیں،جبکہ عینی شائدین نے بتایا کہ لاشیں بہت
دیر تک وہیں پڑئے رہے، کافی زخمی فوجیوں کی چیخ و پکار بھی رہا۔تازہ
اطلاعات کے مطابق گن شپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاشوں و زخمیوں کو وہاں سے لے
جایا گیا ہے۔
پارگ
بالگتر پاکستانی فوجی قافلے پر حملہ،۔بالگتر سے آمدہ اطلاعات کے
مطابق سئے پارگ کے مقام پر پاکستانی فوجی قافلے کی پانچ گاڑیوں اور کئی
موٹر سائیکلوں کے قافلے پر گھات لگائے مسلح افراد نے حملہ کیا،نامہ نگار کے
مطابق راکٹوں و فائرنگ کی آوازیں دیر تک سنائی دیتی رہیں۔خیال کیا جا رہا
ہے کہ اس حملے میں فوج کو بھاری نقصان کا سامنا رہا ہے۔آواران سے نمائندہ
سنگر کے مطابق دو گن شپ ہیلی کاپٹروں کو بالگتر کی جانب جاتے دیکھا گیا ہے۔
جبکہ بلیدہ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق زعمران کی جانب بھی دو ہیلی کاپٹر جاتے دیکھے گئے۔
مند گیاب
پولنگ اسٹیشن کے تحفظ کے لیے تعینات فوجی اہلکاروں کا مقامی آبادی کے خلاف
جوابی کاروائی میں شدید فائرنگ۔اب تک کسی نقصان کی اطلاع نہیں۔
پنجگور کیل کور پلمک
پنجگور فوجی چوکی پر بلوچ سرمچاروں کا حملہ ہیلی کاپٹروں کا علاقے میں شیلنگ
تفصیلات کے مطابق بلوچ سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے کیل کور پلمک میں
فوجی چوکی کو راکٹ لانچر اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا حملے کے وقت
علاقہ گولیوں اور راکٹ گولوں کی آوازوں سے گھونجتا رہا علاقائی ذرائع سے
موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق راکٹ گولے فوجی چوکی کے اندر جاکر زور
دار آوازوں سے پھٹ گئے اور حملے کے دوران گن شپ ہیلی کاپٹر بھی پہنچ گئے
اور شدید شیلنگ بھی کیا گیا اور سرمچار باحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے
موصول ہونے والے اطلاعات مطابق اس حملے میں متعدد فوجی اہلکار ہلاک و زخمی
بھی ہوئے ہیں
تربت
بلوچستان کے شہر تربت کے قریب مسلح افراد کی جانب سے فورسز کے قافلے کو
راکٹ لانچروں اور دوسرے ہتھیاروں سے حملہ کر کے نشانہ بنایا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز کے 4 اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 10 سے زائد اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فورسز حالیہ انتخابات کے حوالے سے پولنگ اسٹاف اور دوسرے
اشیاء کولے جارہے تھے کہ انہیں بلیدہ زامران میں نامعلوم مسلح افراد نے
نشانہ بنایا۔
واضح رہے حالیہ انتخابات کے قریب آتے ہیں ہی بلوچستان میں سرگرم بلوچ
مسلح آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے حملوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
گذشتہ مہینے کے دوران فورسز سمیت انتخابی امیدواروں پر متعدد حملے ہوچکے
ہیں جن میں سے اکثریت کی زمہ داری مختلف بلوچ مسلح تنظیمیں قبول کرچکی ہیں۔
Post a Comment