skip to main |
skip to sidebar
بلوچستان: تربت:تین سال قبل حراست میں لئے گئے تین افراد بازیاب ہوگئے
تربت سے پاکستانی عقوبت خانوں سے تین بلوچ فرزند بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ۔
گھر کا انتظار اختتام پزیر ہوا. خوش آئیند بات ہے. لیکن اُس ماں کی حسرتوں
کا قیمت کون ادا کرے گا جو اپنے لال کا منتظر رہ کر رحلت فرما گئیں. اور
استاد منیر رھشون کے اس لمحہِ خوشی کا قیمت کون ادا کریگا جب گھر پہنچیں گے
تو اپنے عظیم ماں کے بوسے سے محروم .. اس کیفیت کا کوئی قیمت لگا سکتا ہے؟
تفصیلات کے مطابق گیارہ فروری 2016 کو مند کے علاقے گیاب میں اسکول سے
قابض پاکستانی فورسز نے حراست میں لئے گئے بلوچ ٹیچر منیراحمد رہشون ولد
حاجی صالح آج کیچ سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔
جبکہ تمپ کے علاقے گومازی چیک پوسٹ سے زبردستی حراست میں لئے گئے دو
بلوچ فرزند جان محمد ولد یقوب اور یوسف ولد حفیظ غنی آج ہی کے دن تربت سے
بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔
دونوں افراد دو سال سے زیادہ عرصہ پاکستانی فوج کے ٹارچر سیلوں میں
گزارنے کے بعد آج بازیاب ہونے والے تینوں بلوچ فرزند مند کے علاقے گوبرد کے
رہائشی ہیں ۔
Post a Comment