Translate In Your Language

New Videos

آزادی پسند تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی کی جانب سے الیکشن اور سی پیک کی خلاف بلوچستان کے مختلف علاقوں میں وال چاکنگ کی گئ اور پمفلٹ بھی تقسیم کی گئ

پاکستانی الیکشن کو ناکام بنانے کےلئے تمام بلوچ اپنا قومی فرض ادا کریں : یو بی اے

 آزادی پسند تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی کی جانب سے الیکشن اور سی پیک کی خلاف بلوچستان کے مختلف علاقوں میں وال چاکنگ کی گئ اور پمفلٹ بھی تقسیم کی گئ

بلوچ مسلح تنظیم یو بی اے کی جانب سے جاری ہونے والے پمفلٹ میں بلوچ عوام سے پر زور اپیل کی گئی ہے کہ آنے والے پاکستانی الیکشن کو ناکام بنانے کےلئے اپنا قومی فرض ادا کریں ۔

یو بی اے کی جانب سے پمفلٹ کیچ کے مختلف علاقوں  مند، تمپ ، گومازی،ملانٹ، پل آباد ، نظرآباد ، آسیاہ آباد ، کوہاڑ ، بالیچہ ھوت آباد، حیرآباد، میرآباد ، ناصرآباد میں تقسیم کیا گیا ۔

پمفلٹ میں ظفر اللہ جمالی کے اس اعتراف کا بھی ذکر کیا گیا کہ پاکستانی الیکشن میں فوج کی مرضی ومنشاء کے بغیر کوئی بھی  کامیاب نہیں ہوتا ۔

یو بی اے پمفلٹ میں بلوچ قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ بلوچستان ایک جنگ زدہ خطہ ہے  اور بلوچ قوم کی مرضی و منشاء کے خلاف جو منصوبے  بنائے جارہے ہیں وہ دراصل ستر سالہ غلامی کو مضبوط کرنے کی سامراجی کوشش ہے ، اس لئے بلوچ قوم پہ یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آنے والے انتخابات کا ہر ممکن بائیکاٹ کرکے دنیا کو یہ پیغام دیں کہ بلوچ قوم کو پاکستانی پارلیمنٹ و اس کے نظام سے کوئی سروکار نہیں ۔



Share this Post :

Post a Comment

Comments

News Headlines :
Loading...
 
Support : Copyright © 2018. BV Baloch Voice - All Rights Reserved