Translate In Your Language

New Videos

بلوچستان/ بلیدہ :- الندور میں قائم ہائی اسکول پر پاکستانی فوج نے قبضہ کرکے اسے آرمی کیمپ میں تبدیل کر دیا

 بلوچستان/ بلیدہ :- الندور میں قائم ہائی اسکول پر پاکستانی فوج نے قبضہ کرکے اسے آرمی کیمپ میں تبدیل کر دیا


تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلیدہ میناز میں ہائی سکول پر پاکستانی فوج نے قبضہ کرکے اپنا کیمپ قائم کردیا ہے اور اس کے بعد اسکول کے قریبی آبادیوں کا جینا حرام ہوگیا.سنگر کو ملنے والے اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج کے اہلکار ہروقت علاقے کے لوگوں کو تنگ کرتے رہتے ہیں اور جب چاہے وہ کسی کے گھر میں گھس کر فریزروں سے پانی, فروٹ اور گھر کے تمام ضرورت کے سامان  اپنے ساتھ لے جاتے ہیں ابھی تک پاکستانی فوج متعدد لوگوں کے گھروں میں گھس کر فریزروں سے پانی,فروٹ اور گھر کے تمام ضرورت کے  سامان  لوٹ چکے ہیں اور یہ بھی اطلاعات ہے ابھی تک پاکستانی فوج نے علاقہ مکینوں سے دو گاڑیاں اور ایک موٹر سائیکل چھین لی ہے جن میں ایک گاڑی حاجی عبدالغفور نامی شخص کی ہے .

 اور یہ بھی اطلاع ہے کہ فوج رات کے اوقات مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے شکیل ولد شریف اور صابر کے ساتھ میناز کے نزدیک تمام راستوں پر ناکہ لگاتے ہیں اور لوگوں کو بے جا تنگ کرتے ہیں ۔

Share this Post :

Post a Comment

Comments

News Headlines :
Loading...
 
Support : Copyright © 2018. BV Baloch Voice - All Rights Reserved