Translate In Your Language

New Videos

بلوچستان:مند, تیرتیج ،آھوری ڈاٹ ,ضلع آواران,ہوشاپ , ضلع کیچ, خاران لجّے,جھاؤ کوہڑو ,زہری ضلع خضدار اور ضلع خضدار تجابان میں حملے

بلوچستان:مند, تیرتیج ،آھوری ڈاٹ ,ضلع آواران,ہوشاپ , ضلع کیچ, خاران لجّے,جھاؤ  کوہڑو ,زہری ضلع خضدار اور ضلع خضدار تجابان میں حملے

مند

مند فوجی چوکی پر بلوچ سرمچاروں کا حملہ متعدد فوجی اہلکار ہلاک و زخمی 

تفصیلات کے مطابق مند کے علاقے بلو میں حاجی عبید کے ہوٹل پر قائم فوجی چوکی پر بلوچ سرمچاروں نے راکٹ لانچر اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کردیا اطلاعات کےمطابق اس حملے میں متعدد فوجی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں

  تیرتیج ،آھوری ڈاٹ ,ضلع آواران

ضلع آواران سے اطلاعات کے مطابق تیرتیج ،آھوری ڈاٹ پر فورسز پر حملہ کیا گیا،نمائندہ سنگر کے مطابق رات گئے فائرنگ و دھماکوں سے تیرتیج و آواران کے دیگر علاقے گھونج اُٹھے،مقامی ذرائع نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ حملہ صبح انتخابات کے لیے راستے میں موجود فوجی اہلکاروں پر کیا گیا ،جو سڑک کے دونوں جانب24 جولائی کی صبح سے موجود تھے۔کافی دیر فائرنگ و راکٹوں کی آوازوں کے بعدآواران مین آرمی کیمپ سے مزید فوجی دستے اور دو ایمبولینس مذکورہ جگہ پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

ہوشاپ , ضلع کیچ

  ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ سے تازہ اطلاعات کے مطابق فوجی اہلکار پر حملہ کیا گیا ہے،اب سے کچھ دیر قبل اطلاعات کے مطابق ہوشاپ کے علاقے کاٹک کراس پر اکٹھے جمع فوجی اہلکاروں پر اچانک حملہ کیا گیا،فائرنگ کی آوازیں اطلاعات کے مطابق بیس منٹ تک جاری رہیں۔اسکے بعد فورسز نے آبادیوں پر اندھادھند درجنوں مارٹر کے گولے فائر کیے،۔رات ہونے کی وجہ سے دیگر نقصانات تک رسائی نہ ہو سکی ہے

 خاران لجّے

خاران کے نواحی علاقے لجّے میں نامعلوم افراد کی جانب سے راکٹ گولے فائر کر کے فورسز کے چیک پوسٹ کونشانہ بنایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق فورسز چیک پوسٹ کو شام کے وقت نشانہ بنایا گیا ہے،دھماکوں سے پورہ علاقہ گونج اٹھا، جبکہ حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات اٹھانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے خاران کے علاقے لجّے میں کل بھی فورسز کے چیک پوسٹ پر مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیاتھا جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔ بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ کا کہنا تھا کہ چوکی پر راکٹ اور دیگر ہتھیاوں سے حملہ کیا اور حملے میں پاکستانی فوج کے دو اہلکار ہلاک و متعدد زخمی ہوئے۔

واضح رہے پاکستان میں عام انتخابات کے انعقاد کا دن کے قریب آتے ہی بلوچستان میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں کی کاروائیوں میں شدت دیکھنے میں آئی ہے۔ آج بلوچستان کے متعدد علاقوں سمیت تربت میں فورسز و پولنگ اسٹیشن کیلئے منتخب جگہوں پر شدید نوعیت کے حملے کیے گئے ہیں۔ جن میں سے اکثریت کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں نے قبول کی ہے۔

جھاؤ  کوہڑو

جھاؤ کے علاقے کوہڑو میں قائم مرکزی آرمی کیمپ  پر بلوچ مسلح سرمچاروں نے بی ایم-12 اور دیگر بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملہ زوردار تھا علاقہ دھماکوں کی آواز سے گونج اٹھا،بتایا جارہاہے کہ اس حملے میں فوج کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

زہری ضلع خضدار

ضلع خضدار کے تحصیل زہری میں پولنگ اسٹیشن پر بم حملہ۔

 موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق زہری کے علاقے نورگامہ میں گرلز ھائی سکول پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم پھینکا گیا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

واضع رہے کہ گرلز اسکول نورگامہ کو انتخابات کے لیے پولنگ اسٹیشن کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔

ذرائع سے موصول مذید تفصیلات کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب الیکشن اسٹاف کل کے الیکشن کی تیاریوں میں مصروف تھے، جس کے باعث جانی نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ضلع خضدار تجابان

تجابان پولنگ اسٹیشن پر بلوچ سرمچاروں کا حملہ،فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات۔
ضلع کیچ تجابان انتخابی پولنگ اسٹیشن کے لیے اسکول پر قائم آرمی اہلکاروں پر حملہ کیا گیا،رات گئے حملے کی گھونج سے پورا علاقہ لرز اُٹھا،دھماکوں،فائرنگ کی آوازیں دیر تک جاری رہیں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے بڑی تعداد میں فوج تعینات کرنے کے ساتھ تمام اسکولوں پر فوجی چوکیاں یا کیمپ قائم کر دئے گئے ہیں۔

🔻

بلوچستان: زعمران,پارگ.مند گیاب,پنجگور کیل کور پلمک اور تربت میں حملے

 




 
Share this Post :

Post a Comment

Comments

News Headlines :
Loading...
 
Support : Copyright © 2018. BV Baloch Voice - All Rights Reserved