skip to main |
skip to sidebar
بلوچستان:خضدار: شفیق مینگل کا اقلیتی برادری کو الیکشن میں ووٹ نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکی
خضدار شفیق مینگل کا اقلیتی (ہندو) برادری کو
الیکشن میں انہیں ووٹ نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکی ،تفصیلات کے مطابق
شفیق مینگل کی جانب سے خضدار کے اقلیتی (ہندو)برادری کو الیکشن میں انہیں
اور ان کے اتحادیوں کو الیکشن میں ووٹ نہ دینے پر انتہائی سنگین نتائج کی
دھمکی دیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ بلوچ قوم پرست دعویٰ کرتے ہیں کہ شفیق مینگل فوج اور
خفیہ اداروں سے مل کربلوچستان میں براہ راست ڈیتھ اسکواڈ اور مذہبی
دہشتگردوں کی سربراہی کر رہا ہے اور ایک عرصے شفیق مینگل نے خضدارکے علاقے
توتک کو اپنی کیمپ کے طورپر استعمال کیاتھا جہاں وہ مغویوں کو ازیتٰیں دیتے
تھے جب انہوں نے وہ علاقہ چھوڑ دیا تو وہاں سے اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں
کچھ وقت تک شفیق مینگل منظرعام سے ہٹ گئے تھے ،حالیہ انتخابات میں شفیق
مینگل نے حلقہ این اے 260خضدار سے قومی اسمبلی کے لئے امیدوار ہیں اور
نیشنل پارٹی اور بی این پی عوامی کے ساتھ اتحاد کرکے اجتماعی طور پر الیکشن
کمپین چلاتے رہے ہیں۔
Post a Comment