skip to main |
skip to sidebar
بلوچستان/آواران :آپریشن جاری آپریشن میں مزید شدت ۔پہاڑی سلسلوں پر بمباری
آواران میں جاری آپریشن کے سلسلے میں مزید شدت ،پہاڑی
علاقوں پر شدید بمباری ،تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج نے آواران کے مختلف
پہاڑی علاقوں کندھار،چکلی ،جکر،بشخی میتگ پر چڑھائی کرکے گھروں کو نذرآتش
کرنا شروع کردیاہے ،علاقہ محاصرے میں ہونے کی وجہ ہرقسم کی آمدورفت پر مکمل
پابندی ہے ،آواران سے نامہ نگار کے مطابق آج فوج بڑی تعداد میں بڑے
ہتھیاروں کے ساتھ ان علاقوں میں داخل ہوکر آپریشن کررہاہے اور دور سے
دیکھاجاسکتاہے کہ ان علاقوں میں گھروں سے آگ کے شعلے بلندہورہے ہیں ۔
ملنے والے معلومات مطابق فوج دورمار توپوں سے کندھار کے پہاڑی
سلسلے پر شدید بمباری کررہاہے واضح رہے کہ ان علاقوں میں پاکستانی فوج پہلے
بھی متعددبار آپریشن کرچکاہے ۔علاقہ دوردراز اور مواصلاتی نظام نہ ہونے کی
وجہ نقصانات کی تفصیل معلوم نہ ہوسکی ہے تاہم فوج بمباری کے ساتھ ساتھ ان
پہاڑی علاقوں کی جانب مسلسل پیش قدمی کررہاہے خدشہ ہے کہ دورمار توپوں کی
بمباری سے ان علاقوں میں علاقہ مکینوں کو شدید جانی و مالی نقصان کا سامنا
کرناپڑاہے
Post a Comment