Translate In Your Language

New Videos

بلوچستان: متعدد سکولوں پرفوج کا قبضہ ،چوکیوں میں تبدیل

بلوچستان: متعدد سکولوں پرفوج کا قبضہ ،چوکیوں میں تبدیل

دشت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کی سکولوں پر قبضہ اور انہیں چوکیوں میں تبدیل کرنے کا عمل جاری ہے ۔


اطلاعات کے مطابق آج دشت کے علاقے پنودی کے گرلز پرائمری اسکول ،تمپ اور گوادر کے علاقے جیونی کلدان میں اسکولوں پر فوج نے قبضہ کرکے انہیں اپنے چوکیوں میں تبدیل کردیاہے۔


اور ادھر تمپ سے اطلاع ہے کہ کلاہو میں پاکستانی فوج نے پرائمری اسکول کے بعد ہائی اسکول پر بھی قبضہ کرکے سکول کو اپنے چوکی میں تبدیل کردیا.


آواران سے نامہ نگار کے مطابق آواران کے علاقے کولواہ مالار شم اور لڈی شیپ میں پاکستانی فوج نے اسکولوں پر قبضہ کرکے اپنا چوکیاں قائم کی،بتایاجاریاہے کہ اس وقت آواران کے مختلف علاقہ مکمل فوجی محاصرے میں اور قریبی پہاڑوں پر بھی پاکستانی فوج مورچہ زن ہے علاقے میں خوف کا ماحول ہے اور زور مرہ زندگی معطل ہوکر رہ گیا ہے

 

Share this Post :

Post a Comment

Comments

News Headlines :
Loading...
 
Support : Copyright © 2018. BV Baloch Voice - All Rights Reserved