skip to main |
skip to sidebar
کوئٹہ :ڈاکٹر اللہ نذر لائبریری میں فورسز کا چھاپہ ، متعدد طالب علم کتابوں سمیت زیر حراست
کوئٹہ: کوئٹہ میں بی ایم سی ہاسٹل لائبریری پر خفیہ
اداروں و پولیس کا چھاپہ، تمام طالب علم بشمول لائبریری میں موجود کتابوں
کے حراست میں لیکر اپنے ساتھ لے گئے ۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق آج بروز بدھ کو پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں
اور پولیس نے مشترکہ طور پر کوئٹہ میں بولان میدیکل کالج کے مین ہاسٹل میں
ڈاکٹر اللہ نذر لائبریری پر چھاپہ مار کر لائبریری میں موجود تمام طالب
علموں کو حراست میں لیکر تشدد تشدد کا ناشانہ بنایا اور اپنے ساتھ لے گئے ۔
ذرئع کے مطابق فورسز نے لائبریری کو مکمل خالی کرکے موجود تمام کتابیں بھی
اپنے ساتھ لے گئے ۔جبکہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حراست میں لئے گئے تمام
طلبا کو فورسز نے شدید تشدد کے بعد رہا کردیا ہے جن میں متعدد زخمی ہیں ۔
Post a Comment