Translate In Your Language

New Videos

ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھماکا، گیس کمپنی کے 3 ملازم ہلاک

ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھماکا، گیس کمپنی کے 3 ملازم ہلاک

ڈیرہ بگٹی

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹوبہ نوخانی میں ہونے والے بارودی سرنگ کے دھماکے سے تیل اور گیس کمپنی، پاکستان پیٹرولیم لیمیٹڈ (پی پی ایل) کے 3 ملازمین ہلاک، اور 5 زخمی ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق دھماکے سے متاثرہ افراد ڈیرہ بگٹی میں تیل اور گیس کے ذخائر کے حوالے سے سروے کررہے تھے کہ ان کی گاڑی ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔
اس ضمن میں بلوچستان کے وزیر داخلہ آغا عمر بنگلزئی کا کہنا تھا کہ ’دھماکے کے نتیجے میں سروے کرنے والی ٹیم کے 3 اراکین موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ 5 افراد زخمی ہیں‘۔
ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت عابد حسین، اختر جان اور زکریا خان کے ناموں سے ہوئی، جن کی نماز جنازہ پاکستان پیٹرولیم لیمیٹڈ کے دفتر میں ادا کرنے کے بعد میتیں سندھ اور پنجاب میں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔
واقعے میں زخمی ہونے والیا فراد میں علی عباس، محمد وقاص، اکمل خان، حفیظ الرحمان اور ثناء اللہ شامل ہیں، جو ڈیرہ بگٹی کے سی ایم ایچ میں زیر علاج ہیں تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Share this Post :

Post a Comment

Comments

News Headlines :
Loading...
 
Support : Copyright © 2018. BV Baloch Voice - All Rights Reserved