skip to main |
skip to sidebar
بلوچستان / پنجگور:فوجی چوکی جانب سے دھماکے ،زمینی فوج اور ہیلی کاپٹرپہنچ گئے
پنجگور کے علاقے پروم میں فوج کے چوکی کی طرف سے
دھماکوں کی آوازکے بعد فوج کا گولہ باری شروع کردیا۔دھماکے کے فوراََزمینی
فوج کے ساتھ ساتھ دو ہیلی کاپٹربھی پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم کلگ کور میں ایف سی چوکی کی جانب
سے بم دھماکوں کی آواز سنی گئی،دھماکوں کے بعد فوج نے شدید گولہ باری شروع
کردی جو بہت دیر تک جاری رہا۔
پروم سے نامہ نگارکے مطابق دھماکوں کے بعد فوج کی جانب سے متعدد مارٹر گولے
فائر کئے گئے اور فوج کوبڑی تعداد میںاس پہاڑی سلسلے کی جانب جاتے دیکھا
گیا ہے اور دو ہیلی کاپٹر بھی پروم پہنچ گئے ہیں اور علاقے میں ہیلی
کاپٹروں کا فضائی گشت بھی جاری ہے۔
Post a Comment