skip to main |
skip to sidebar
انسانی حقوق کی پامالیوں اقوام متحدہ اور دنیا کے مہذب ممالک کے ضمیر کو جاگ جانا چائیے ۔ماماقدیر بلوچ
کوئٹہ: لاپتہ بلوچ اسیران، شہدا کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو
3107 دن ہوئے، اظہار یکجہتی کرنے والوں میں آواران سے بی ایس او آزاد کا
ایک وفدنے لاپتہ افراد، شہدا کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔ وائس فار بلوچ
مسنگ پرسنز کے وائس چیئر مین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے کہا کہ ظلم کی سطح
پر قومی تحریک کی تصویر یہ ہے کہ اگر ظالم اور مظلوم میں سے کسی ایک کو
زندہ رہنا پڑا تو مظلوم پر لازم ہے وہ مرجائے اور ظالم زندہ رہے پوری
انسانی تاریخ کا مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ دنیا کی تعمیر و ترقی
اور اس کی تشریح کے لئے دنیا کے مظلوموں نے اس پوری زمین کے ایک ایک اِنچ
کو خون سے دھو دیا ہے ۔
ماما قدیر بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچ قوم اپنی کمزوری کو طاقت میں تبدیل
کرنے کی سمت گامزن ہے اور اُن کا راستہ روکنے کے لیے پاکستانی فورسز اور اس
کہ خفیہ ادارے اپنے علاقائی عالمی اور مقامی حواریوں کے ساتھ بلوچ باشعور
سیاسی کارکنوں کو بنگلہ دیش میں آپریشن سرچ لائٹ کے طرز پر جس کے تحت نوسو
ننانوے (999) بنگالی دانشوروں ادیبوں مصنفوں شاعروں اور قلم کاروں کی مسخ
شدہ لاشوں کو پھینکا جاچکا تھا۔ آج اسی طرز پر بلوچستان میں آپریشن ڈمپ
اینڈ ڈسٹرائے کے تحت بلوچ سیاسی کارکنوں دانشورں مصنفوں شاعر اور قلم کاروں
کی مسخ شدہ لاشوں کو پھینکا جارہا ہے ۔ اس غیر انسانی طرز عمل کے خلاف
بلوچوں نے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے، عالمی انسانی حقوق اور انہی ظالموں
کی اتحاد اقوام متحدہ اور عالمی امن فورسز سے فوری مدد اور مداخلت کی اپیل
بھی کی ہے۔خود اس غیر فطری ریاست کے سپریم کورٹ کا دروازہ بھی ہم نے
کھٹکٹایا،اُس وقت بلوچستان میں پیدا ہونے والی یہ انسانی بحران اُس وقت
ابتدائی مرحلے تھا اور لاپتہ افراد کی مسخ شدہ لاشوں کی تعداد اتنی نہیں
تھی ،اس وقت ہم نے دیکھا کہ کسی طرف سے بھی بلوچ مظلوم و محکوم کی بات سنی
نہیں گئی اب جب لاپتہ بلوچ افراد کی تعداد 45000 ہزار سے زائد اور مسخ شدہ
لاشوں کی تعداد دس ہزار سے زائد ہے ،لاپتہ اور مسخ شدہ لاشوں کے لواحقین کی
احتجاج کو بھی ہزاروں دن بیت چکے ہیں اب انسانی حقوق کی سوئی ہوئی ضمیر
جاگ چکی ہے اب اقوام متحدہ،امریکہ اور دنیا کے مہذب ممالک کے ضمیر کو جاگ
جانا چائیے ۔ اور انہیں ادراک ہونا چائیے کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی
بد ترین پامالی ہورہی ہے
Post a Comment