Translate In Your Language
New Videos
Comments
News Headlines :
Loading...
کوئٹہ: بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے
انتخابی امیدوار اور فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم
مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ کل رات گیارہ بجے سرمچاروں نے مشکے کے
علاقے رونجان میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے اہم کارندے مہراللہ محمد حسنی کے
قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا جس میں تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں اور
خود مہراللہ محمد حسنی کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ وہ ریاستی سرپرستی
میں بلوچوں کے اغوا، قتل اور مخبری میں ملوث ہے۔ انہی سیاہ کرتوتوں کی
بدولت اْسے مقبوضہ بلوچستان کی اسمبلی میں حلقہ پی بی چوالیس سے انتخابی
امیدوار کی حیثیت سے ٹکٹ دی جاچکی ہے۔ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ ریاست اپنے
ڈیتھ اسکواڈز کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش میں ہے، اس سے پہلے بھی اسمبلی
ممبران ڈیتھ اسکواڈ چلاتے رہے ہیں۔ اس حلقہ کے تمام امیدواروں سمیت
بلوچستان میں نامزد امیدوار بلوچ نسل کشی میں پاکستانی فوج کا ہمنوا ہیں۔
یہ تمام ہمارے نشانے پر ہیں۔ عام لوگوں سے اپیل ہے کہ انتخابی امیدواروں سے
دور رہیں کیونکہ ہمارے سرمچار ہر جگہ موجود اور ان سے بلوچ نسل کشی کا
حساب لینے کیلئے تیار ہیں۔ شہید اسحاق ایک جانباز ساتھی تحریر: چاکر بلوچ ہمیشہ میرا کوشش یہی ہوتا ہے کہ اپنے قلم, زہن و فہم کو وطن مادر کی مہر, ح...
Post a Comment