Translate In Your Language
New Videos
بلوچستان مشکئے / کولواہ :آپریشن کے تازہ سلسلے میں شدت ،کئی ہیلی کاپٹرخضدار،مشکے آواران پہنچ گئے
مشکے اورکولواہ کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے تازہ سلسلے میں مزید شدت ،تفصیلات کے مطابق مشکئے میں گجلی ،پلین،راحت ،گرّوسمیت مختلف علاقوں میں آج شروع ہونے والے آپریشن کے تازہ سلسلے میں مزید شدت لائی گئی ہے ،ان علاقوں میںآج جنگی ہیلی کاپٹروں نے شدید شیلنگ کی ہے اور زمینی فوج برابر پیش قدمی کرتارہا،تاہم آمدہ اطلاعات کے مطابق ایک مزاحمتی تنظیم کے کیمپ پر حملے کے سرمچاروں کی جوابی کاروائی سے زمینی فوج اور ہیلی کاپٹروں کو پسپائی اختیار کرنا پڑا اوربلوچستان لبریشن فرنٹ نے اپنے آج کے بیان میں کہاہے کہ یہ حملہ ان کے کیمپ پر کیاگیااور ان کے سرمچاروں نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے ہیلی کاپٹروں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے انہیں پسپاہونا پڑا،بی ایل ایف کے ترجمان گہرام بلوچ کے مطابق پاکستانی جنگی ہیلی کاپٹروں کو نقصان بھی پہنچاہے ۔
Labels:
Balochistan Operation
Comments
News Headlines :
Loading...
Post a Comment