Translate In Your Language

New Videos

بلوچستان/ خضدار: سیاسی طلبا تنظیم بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے خضدار زون کے جوائنٹ سیکریٹری کے گھر پر دستی بم حملہ

بلوچستان/ خضدار: سیاسی طلبا تنظیم بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے خضدار زون کے جوائنٹ سیکریٹری کے گھر پر دستی بم حملہ

خضدار میں نہ معلوم افراد نے سیاسی کارکن کے گھر پر دستی بم سے حملہ کردیا۔

 طلبا تنظیم بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے خضدار زون کے جوائنٹ سیکریٹری کریم بلوچ کے گھر پر گزشتہ شب نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، تاہم گھر کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان بھر میں مختلف تنظیموں، خاص طور پر قوم پرست و آزادی پسند تنظیموں کے کارکنان کے گھروں پر حملے، ان کو دھمکیاں اور اغوا و قتل کیا جاتا رہا ہے، جس کا الزام یہ تنظیمیں پاکستان کی خفیہ اداروں اور فورسز پر عائد کرتی رہی ہیں۔

ذرائع سے موصول مذید تفصیلات کے مطابق بی ایس او پجار کا موقف آزادی پسندی جیسے سخت گیر موقف سے مختلف ہے اور ایسے  میں ‘پجار’ کے کارکن کے گھر پر حملہ سمجھ میں نہیں آرہا ہے۔


Share this Post :

Post a Comment

Comments

News Headlines :
Loading...
 
Support : Copyright © 2018. BV Baloch Voice - All Rights Reserved