Translate In Your Language
New Videos
بلیدہ،کولواہ پاکستانی فوجی قافلوں پر حملے کر کے بھاری جانی نقصان پہنچایا،بی ایل ایف
کوئٹہ: بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ کل بدھ کو سرمچاروں نے بلیدہ کے علاقے گلی اور میسکی میں پاکستانی فوج کے دو قافلوں پر راکٹوں سے حملے کیا۔ پہلا حملہ گلی کے مقام پر سات گاڑیوں کے قافلے پر کیا گیا، جس میں ایک گاڑی راکٹ لگنے سے ناکارہ ہوا ہے۔ ان کی مدد کو آنے والی بارہ گاڑیوں کے قافلے پر میسکی کے مقام پر حملہ کیا۔ یہاں بھی ایک گاڑی کو راکٹوں سے نشانہ بنا کر شدید نقصان پہنچایا۔ ان حملوں میں چار اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔
Comments
News Headlines :
Loading...

Post a Comment