skip to main |
skip to sidebar
بمبور آپریشن میں عام آبادی کو نشانہ بنایا گیا،یو بی اے
کوئٹہ: یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے
سیٹلائیٹ فون کے زریعے نامعلوم مقام سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ
بمبور میں پاکستانی فورسز نے دوران آپریشن عام آبادیوں کو نشانہ بنایا،مزار
بلوچ نے مزید کہا کہ اس آپریشن میں کوہلو کے علاقے بمبور میں مقامی لوگوں
کے عورتوں اور بچوں کو تشدْد کر کے اْنکے جونپڑی اور گھروں کو جلایا گیا۔
مال مویشی کی بڑی تعداد بھی پاکستانی فورس لوٹ کر اپنے ساتھ لے گیا۔ تاہم
سرمچاروں کی حملوں میں پاکستانی فورس کو جانی نقصانات کی بڑی اطلاع ہے۔
ہلاک شْدہ اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے زریعے کوہلو آرمی کے کیمپ لے جایا گیا
بعد از پنجاب ہلاک اہلکاروں کی لاشوں کو منتقل کرنے کی اطلاع ہے۔
Post a Comment