skip to main |
skip to sidebar
کراچی بین الاقوامی تعلقات کا بلوچ طالب علم بھائی سمیت حراست بعد لاپتہ
کراچی: ایک اور بلوچ طالب علم بھائی سمیت فورسز
ہاتھوں لاپتہ،یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں
مدھو گوٹھ سے پاکستانی خفیہ اداروں و فورسز نے بین الاقوامی تعلقات کے طالب
علم ممتاز ساجدی ولد ڈاکٹر کریم بخش کو انکے بھائی کامران ساجدی کو انکے
گھر سے حراست بعد لاپتہ کر دیاہے،ممتاز ساجدی گریشہ کا رہائشی ہے جو کراچی
میں زیر تعلیم تھا،واضح رہے کہ گزشتہ دو ماہ سے کراچی میں پاکستانی فورسز و
خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ایک درجن سے زائد بلوچ طالب علموں سمیت تین
بچوں کو حراست بعد لاپتہ کر دیا پے جنکے بارے میں تاحال کوئی اطلاعات نہیں
اور لواحقین کو احتجاج کرنے سے بھی روکا گیا ہے۔
Post a Comment