Translate In Your Language

New Videos

فورسز پر حملے اور ریاستی مخبر کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ،بی ایل ایف

فورسز پر حملے اور ریاستی مخبر کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ،بی ایل ایف

کوئٹہ: بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلایئٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ کل کولواہ کے علاقے مالار زیرک میں قابض فوج نے سرمچاروں کی گشتی ٹیم کا پیچھا اور گھیرنے کی کوشش کی تو قابض فوج اور سرمچاروں کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی ۔ جھڑپ میں سرمچاروں نے بہترین گوریلا حکمت عملی سے پاکستان فوج کامقابلہ کرکے تین فوجی اہلکاروں کو دوبدو جنگ میں ہلاک کیا۔ اور تمام سرمچار بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے۔
گہرم بلوچ نے کہا کہ تیس دسمبر کو سرمچاروں نے کولواہ کے علاقے مالار مچی سے ریاستی مخبر صادق ولد ابراہیم کو گرفتار کیا۔ دوران حراست پوچھ گچھ اور تفتیش میں اس نے اعتراف کیا کہ وہ سرمچاروں کی مخبری میں ملوث ہے۔ اقبال جرم کے بعد اُسے موت کی سزا دیکر ہلاک کیا۔ اس نے اپنے ساتھیوں کے نام اور کارروائیوں میں ملوث ہونے کی تفصیلات بھی دی ہیں۔

Share this Post :

Post a Comment

Comments

News Headlines :
Loading...
 
Support : Copyright © 2018. BV Baloch Voice - All Rights Reserved