Translate In Your Language

New Videos

آصف زرداری کی حیثیت نہیں کہ وہ ڈاکٹر اللہ نذر کے سامنے کھڑا ہوسکے،اختر ندیم بلوچ

آصف زرداری کی حیثیت نہیں کہ وہ ڈاکٹر اللہ نذر کے سامنے کھڑا ہوسکے،اختر ندیم بلوچ

کوئٹہ: بلوچ رہنما اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سینئر کمانڈراختر ندیم بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاستدان آصف زرداری کی اتنی حیثیت نہیں کہ وہ بلوچ قومی تحریک یا بلوچ رہنما ڈاکٹر اللہ نذر کا مقابلہ کرسکے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک ٹیوئٹر پیغام کے ذریعے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ قدوس بزنجو کا انجام ڈاکٹر مالک، ثنااللہ زہری یا اسلم رئیسانی سے قطعی مختلف نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستانی سیاستدان اور پیپلز پارٹی کے رہنماآصف زرداری نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے بلوچستان کے وزیراعلیٰ قدوس بزنجو کو وزارت اعلیٰ حاصل کرنے میں اس لیئے مدد کی تھی تاکہ ڈاکٹر اللہ نذر کو کاؤنٹر کیا جاسکے کیونکہ ڈاکٹر اللہ نذر اور قدوس بزنجو ایک ہی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔
کمانڈر اختر ندیم نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ڈاکٹر اللہ نذر کا اثر رسوخ ایک علاقے تک محدود نہیں وہ بلوچستان کے ہر بلوچ کے روح کا حصہ ہیں۔

Share this Post :

Post a Comment

Comments

News Headlines :
Loading...
 
Support : Copyright © 2018. BV Baloch Voice - All Rights Reserved