Translate In Your Language

New Videos

چین و پاکستان سی پیک منصوبے کے نام پر بلوچ نسل کشی میں ملوث ہیں: گلزار امام

چین و پاکستان سی پیک منصوبے کے نام پر بلوچ نسل کشی میں ملوث ہیں: گلزار امام


تین بلوچ مسلح تنظیموں کی مشترکہ اشتراک عمل کے بعد اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بی آر اے کے کمانڈر گلزار امام بلوچ نے کہا کہ آج کے حالات کا تقاضہ یہی ہے کہ تمام بلوچ مسلح تنظیمیں ایک ساتھ ہو کر پاکستانی مظالم و بربریت کا مقابلہ کریں ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز تین بلوچ مسلح تنظیموں کے باہمی اشتراک عمل کے بعد نامعلوم مقام سے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بی آر اے کے کمانڈر گلزار امام بلوچ نے کہا کہ آج کے حالات کا تقاضہ یہی ہے کہ تمام بلوچ مسلح تنظیمیں ایک ساتھ مل کر پاکستان و چین کے سامراجی منصوبوں کا مقابلہ کریں ۔

یو بی اے کے کمانڈر سرفراز بنگلزئی اور دیگر درجنوں مسلح لوگوں کے ہمراہ  بی آر اے کے کمانڈر نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے نام پر بلوچ نسل کشی کی جارہی ہے ۔

اس لئے ہمیں بلوچ تحریک کو کامیابی کی جانب مزید لے جانے کےلئے مل کر کام کرنا ہوگا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ  بی آر اے ، یو بی اے اور لشکر بلوچستان کا اتحاد پاکستان و چین کے سامراجی منصوبوں کے سامنے بند باندھنے کےلئےکیا گیا ، کیونکہ چین  و پاکستان مل کر سی پیک کے نام پر بلوچ نسل کشی  کررہے ہیں ۔

-انہوں نے آخر میں بی ایل اے و بی ایل ایف سے بھی اپیل کی کہ وہ دشمن کے خلاف اس اتحاد کا حصہ بن جائیں




 

Share this Post :

Post a Comment

Comments

News Headlines :
Loading...
 
Support : Copyright © 2018. BV Baloch Voice - All Rights Reserved