Translate In Your Language

New Videos

چینی استحصالی منصوبوں کے خلاف مزاحمت کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔خلیل بلوچ

چینی استحصالی منصوبوں کے خلاف مزاحمت کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔خلیل بلوچ

کوئٹہ: بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین خلیل بلوچ نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں چین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘‘چین کو کچھ مخصوص ’’ قبائلی علیحدگی پسندوں’’ سے اپنے مبینہ مذاکرات سے خوش نہیں ہونا چاہیئے،160 چینی استحصالی منصوبے کے خلاف بلوچ مزاحمت کو پوری بلوچ قوم کی حمایت حاصل ہے۔ سی پیک بلوچستان میں ہرگز کامیاب نہیں ہوگی’’۔
خلیل بلوچ نے یہ ٹویٹ ایسے وقت میں کیا ہے، جب ایک مستند برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا تھا کہ چین کے روابط کچھ ’’ قبائلی علیحدگی پسند لیڈروں’’ سے ہیں۔ جس کا مقصد سی پیک منصوبے کو کامیاب کرنا ہے۔ خلیل بلوچ کے ٹویٹ کو انہی افواہوں کے ردعمل کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے۔
خلیل بلوچ نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں پاکستان کو ایف ٹی اے ایف کے واچ لسٹ میں شامل کرنے کی قرارداد کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ آخر کار دنیا پاکستان کو انٹرنیشنل ٹیرر واچ لسٹ میں شامل کرنے پر متحد نظر آتی ہے، یہ بہت پہلے ہوجانا چاہیئے تھا، پاکستان دو عشروں سے زائد عرصے سے دہشتگردوں کی آماجگاہ کا کردار ادا کرتا رہا ہے’’
یاد رہے پیرس میں جاری ایف ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کو انٹرنیشنل ٹیرر واچ لسٹ میں شامل کرنے پر غور ہورہی ہے، اس ضمن میں امریکہ ، برطانیہ ، جرمنی اور فرانس پاکستان کے خلاف جبکہ محض چین پاکستان کے حق میں ہے۔

Share this Post :

Post a Comment

Comments

News Headlines :
 
Support : Copyright © 2018. BV Baloch Voice - All Rights Reserved