skip to main |
skip to sidebar
شہید ضیاالرحمن اور نور الحق کی تدفین آبائی علاقوں میں ہوگی
خضدار: شہید ضیاالرحمن اور نور الحق کی تدفین آبائی علاقوں میں ہو گی۔گزشتہ
روزضلع خضدار کے علاقے زہری میں تراسانی کے مقامی پر پاکستانی فوج کے
ہاتھوں شہید ہونے والے بلوچ فرزندو ں کی تدفین انکے آبائی علاقوں میں ہو
گی، عوام نے علی الصبح زہری ہسپتال سے دونوں
شہید بلوچ فرزندوں کی میتوں کو زہری کے علاقے گزان میں لے آئے،گزان شہید
ضیاالرحمن کا آبائی گاؤں ہے جہاں انکی تدفین کی تیاریاں جاری ہیں،جبکہ شہید
نورالحق کی میت کو انکے خاندان والے خاران لے گئے ہیں جہاں آخری رسومات کی
ادائیگی ہو گی۔
Post a Comment