پاکستانی قبضے کے خلاف متحد ہو جانا وقت کی اہم ضرورت ہے،ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ
کوئٹہ: بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے تازہ ٹیوٹ میں کہا کہ میں تمام آزادی پسند
تنظیموں سے اپیل کرتا ہوں جو بلوچستان کی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں،
وہ پاکستانی قبضے کے خلاف متحد ہو جائیں یہ وقت کی انتہائی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ قابض پاکستان چین کے ساتھ مل کر بلوچ آزادی پسندوں کے
خلاف نہ صرف دنیا بھر میں پروپیکنڈوں میں مصروف ہے بلکہ بلوچ جہد کو
کاؤنٹر کرنے کے لیے اپنی تمام ٹولز استعمال میں لاتے ہوئے بڑھے پیمانے پر
بلوچ قوم کی نسل کشی روزانہ کی بنیاد پر کر رہا ہے۔ تمام مکاتب فکر و قوم
کی جانب سے آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کے اس ٹیوٹ کو بڑی حد تک
سرایا جا رہا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ تمام آزادی پسندوں کو متحد کرنے
میں ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ اہم کردار نبھائیں گے۔
Post a Comment