skip to main |
skip to sidebar
بلوچستان:مشکے میں بڑے پیمانے پرآپریشن شروع،100زائد افراد کیمپ منتقل
مشکے پروار آرمی کیمپ پر بلوچ سرمچاروں کے حمل کے
بعد فوج کا آپریشن جاری ، 100سے زائد خواتین ، بچے ، بڑے بوڑھوں کوتشدد کا
نشانہ بناکر کیمپ منتقل کردیا گیا ۔
کیمپ پر حملے بعد علی الصبح پاکستانی فوج کی بڑی تعداد نے علاقے کا محاصرہ کر کے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
گھر گھر تلاشی دوران خواتین و بچے ، بوڑھے جوان سب کو شدیدتشدد کا نشانہ بناکر 100سے زائد افراد کو کیمپ منتقل کردیا ہے ۔
مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ فوج کی ایک بڑی تعداد مشکے کیپہاڑی علاقوں منجو
اور گردو نواح کی جانب پیش قدمی کر کے اندر داخل ہورہی ہے ۔جبکہ کپو اور
دراج کورمیں پہلے سے فوج کی بڑی تعداد موجود ہے اور پورے علاقے محاصر ے میں
ہیں۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ فوج کی ایک بڑی تعداد رات کو بھی انہی پہاڑی علاقوں میں
داخل ہوچکی ہے ۔ گمان کیا جارہا ہے کہ ایک بہت بڑی فوجی آپریشن ہورہی ہے
جس میں مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں کی بڑی تعداد شریک ہے اور وہ علاقے
کی جغرافیہ اور بلوچ عسکریت پسندوں کی میں ٹھکانوں اور راستوں کے حوالے
پاکستانی فوج کی رہنمائی کریگی۔
واضع رہے کہ جب بھی پاکستانی فوج نے اس طرح کی بڑی آپریشن کی ہے تو وہاں
گولیوں سے چھلنی مسنگ پرسنز کی ڈیڑھ باڈیز برآمد ہوئی ہیں جو فوج کے عقوبت
خانوں میں عرصہ دراز سے مقید ہیں ۔
حالیہ آپریشن میں بھی خدشہ ہے کہ حسب روایت فوج مسنگ پرسنز کو جائے آپریشن
میں لاکر شہید کر کے میڈیا میں بلوچ عسکریت پسندظاہر کرے گی اور اپنے
آپریشن کو کامیابی گردانے گی کیونکہ اس فوج کو بلوچ عسکریت پسندوں سے
مقابلے کی سکت نہیں ہے ۔
Post a Comment