Translate In Your Language

New Videos

بلوچستان:حب میں فورسز نے بس سے اتار کر 7 افراد کو حراست بعد لاپتہ کردیا

حب میں فورسز نے بس سے اتار کر 7 افراد کو حراست بعد لاپتہ کردیا۔

موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب سے فورسز نے سات افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پے منتقل کردیا۔

فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونیوالے افراد کی شناخت مجید ولد قادر بخش، عزیز ولد تاج محمد، جابر ولد الہٰی بخش، شعیب ولد پیر محمد، ساجد ولد نزیر، قدیر ولد موسیٰ اور زاہد ولد کریم بخش سکنہ دازن تمپ کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جبری طور پر لاپتہ ہونے والے مذکورہ افراد تمپ سے کراچی جارہے تھے کہ حب کے مقام پر فورسز نے بس کو روکھ ان افراد کو شناخت کے بعد حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

Share this Post :

Post a Comment

Comments

News Headlines :
Loading...
 
Support : Copyright © 2018. BV Baloch Voice - All Rights Reserved