Translate In Your Language

New Videos

مشکئے :پاکستانی فوج پر بڑا حملہ متعدد ہلاک اور زخمی

مشکئے :پاکستانی فوج پر بڑا حملہ متعدد ہلاک اور زخمی

مشکئے: مشکئے میں پاکستانی فوج پر بڑا حملہ ،آٹھ اہلکار مارے گئے ،سنگر کو ملنے والے معلومات کے مطابق بلوچ سرمچاروں کی جانب سے کئے گئے اس حملے میں فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرناپڑا ہے ،یہ حملہ مشکئے کے علاقے بنڈکی اور تنک کے درمیانی علاقے میں کیاگیا ،حملے میں راکٹ لانچر اور خود کارہتھیار استعمال کئے گئے ۔

ذرائع کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کے اسلحہ بلوچ سرمچاروں نے قبضے میں لئے ہیں دوسری جانب سرکار نے اپنے چھ فوجی اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کیاہے ،خبررساں ادارے این این آئی کے مطابق سرکار نے تصدیق کی ہے کہ نامعلوم حملہ آواروں نے آواران کے پہاڑی علاقے میں راکٹ اورخود کار ہتھیاروں سے فوج پر حملہ کیاگیاہے جس سے چھ فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں ۔

این این آئی کے مطابق ہلاک ہونے والوں کے نام حوالدار شبیر،سپاہی سراج،سپاہی اللہ نذر،سپاہی بشیر،سپاہی عابد حسین،سپاہی شیرازجبکہ سپاہی احسن اورسپاہی راشد زخمی ہو گئے،حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں اور ہلاک شدگاں کی میتوں کو سی ایم ایچ خضدار منتقل کردیا گیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی، مزید کاروائی جاری ہے ۔

Share this Post :

Post a Comment

Comments

News Headlines :
Loading...
 
Support : Copyright © 2018. BV Baloch Voice - All Rights Reserved