Translate In Your Language
New Videos
بلوچستان :مشکے فورسز کا حملہ پسپا،حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف
کوئٹہ: بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 15 جولائی کو علی الصبح پاکستانی فوج کی دو گن شپ ہیلی کاپٹروں نے مشکے کُلان میں بی ایل ایف کے کیمپ پر حملہ کیا اور مختلف مقامات پر شدید شیلنگ کی۔ بی ایل ایف سرمچاروں نے خود کار بھاری ہتھیاروں سے جوابی فائرنگ اوردو گھنٹے تک جنگی ہیلی کاپٹروں کا دلیری سے مقابلہ کرکے دشمن کے حملے کو پسپا کرکے بھاگنے پر مجبور کیا۔ دشمن کی ہیلی کاپٹروں کو معمولی نقصان پہنچا اور سرمچار بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
Comments
News Headlines :
Loading...
Post a Comment