Translate In Your Language

New Videos

جرمنی:افغان کونسل یورپ کی جانب سے جرگہ ،فری بلوچستان موومنٹ وفد کی شرکت

جرمنی:افغان کونسل یورپ کی جانب سے جرگہ ،فری بلوچستان موومنٹ وفد کی شرکت

جرمنی: افغان کونسل یورپ کے زیر اہتمام 15 جولائی بروز اتوار کو جرمنی کے شہر ھمبُرگ میں افغان جرگہ منعقد ہوا جس کا مہمان حاض افغانستان کے سابق وزیر داخلہ اور جرمنی میں افغانستان کے سفیر علی احمد جلالی تھے افغان جرگہ کے نام سے منعقدہ تقریب میں یورپ سمیت لندن سے افغان مندوبین نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جبکہ افغان کونسل یورپ کی دعوت پر جرگہ میں فری بلوچستان موومنٹ کے وفد نے بھی شرکت کیا اور اس موقع پر بلوچ لیڈر فری بلوچستان موومنٹ کے سربراہ حیر بیار مری کا پیغام فیض محمد بلوچ نے پڑھ کر سنایا، بلوچ لیڈر حیر بیار مری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ایک منظم منصوبہ کے تحت بلوچ اور پشتون نوجوان کا قتل عام کر رہا ہے اس وقت بلوچستان میں بنگلہ دیش طرز کا نسل کشی جاری ہے پاکستان آرمی بلوچستان میں سکولوں پر قبضہ کرکے انھیں آرمی بیس اور بلوچوں کےلیے ازیت گاہوں میں تبدیل کر رہا ہے اور بلوچ وکلا ڈاکٹرز سمیت بلوچ اور پشتون سوسائٹی کے تعلیم یافتہ طبقہ کو ٹارگٹ کر رہا ہے ، حیربیار مری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان افغانستان میں طالبان کے ذریعے افغانستان پر اپنا کنڑول سنبھالنے کی کوشش کررہا ہے ،بلوچ و پشتون ملکر پاکستانی دہشت گردی کا مقابلہ کریں۔ افغان اور بلوچ احمد شاہ بابا اور نوری نصیرخان کے درمیان تاریخی معاہدات کو دہراتے ہوئے اور ان پر عمل کرتے ہوئے دونوں قوموں کے درمیان نزدیکی پیدا کریں اور تمام اندرونی مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کریں۔ پاکستان بلوچوں اور افغانوں کا مشترکہ دشمن ہے اس لیے پاکستان کے زیرقبضہ پشتون اپنے آزادی کےلیے جُھد کریں ۔
بلوچ لیڈر نے اپنے ییغام میں پاکستان میں ہونے والے حالیہ نام نہاد الیکشن کے حوالے سے کہا کہ بلوچ قوم نے پاکستانی الیکشن کو مسترد کردیا ہے جس طرح2013 کو ہونے والے نام نہاد پاکستانی الیکشن میں بلوچ قوم کی 90 فیصد نے بائیکاٹ کرکے بلوچستان کی آزادی کے حق میں فیصلہ دیا تھا حالیہ ہونے والے الیکشن میں بلوچ قوم پھر پاکستانی غلامی کے خلاف اپنا فیصلہ دینگے۔ جبکہ پاکستان آرمی بلوچ خواتین اور بچوں جبری طور پر اغوا کرکے ان خاندانوں پر دباؤ بڑھا کر انھیں الیکشن حصہ لینے پر مجبور کر رہا ہے۔
جرگہ کا مہمان حاض افغان سفیر علی احمد جلالی نے اپنے تقریر میں کہا کہ افغانستان میں بدامنی کا ذمہ دار پاکستان ہے سرحد پار دہشت گردی افغانستان میں بدامنی پھیلانے کاسبب ہے،
جرگہ سے یورپ سمیت لندن سے افغان مندوبین نے شرکت کیا، مقررین نے کہا کہ آزاد بلوچستان ایک پرامن خوشحال افغانستان کا ضامن ہے آج بلوچ پشتون پاکستانی دہشت گردی کے شکار ہیں اور دونوں قوموں کو ملکر پاکستانی دہشت گردی کے خلاف منظم جدوجہد اور بیرون ممالک میں سفارت کاری کرنا چاہیے،
جبکہ جرگہ میں ایک متفقہ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ عالمی طاقتیں پاکستانی جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے نوٹس لیں اور پاکستان کو دہشت گردی سپورٹ کرنے کی وجہ سے بلیک لسٹ میں شامل کرکے پاکستان کے خلاف ہر طرح کی معاشی اور عسکری مدد پر پابندی عائد کی جائے۔

Share this Post :

Post a Comment

Comments

News Headlines :
Loading...
 
Support : Copyright © 2018. BV Baloch Voice - All Rights Reserved