skip to main |
skip to sidebar
نیشنل پارٹی کے ریاستی مخبرکے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف
کوئٹہ: بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے
نامعلوم مقام سے سٹیلایٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے دو
جنوری کومجید ولد فیروز سکنہ سری کلگ گورکوپ کو گرفتار کیا۔ وہ ایک ریاستی
آلہ کار ہے۔ اس نے کئی آپریشنوں ،بلوچوں کے اغوا اور قتل میں پاکستانی فوج
کا ساتھ دیا ہے۔ حراست میں پوچھ گچھ اور تفتیش کے دوران اُس نے اپنے تمام
جرائم کا اعتراف کیا اور اپنے ساتھیوں کے نام اور تفصیل بھی بتائے۔ اقبال
جرم اور پاکستانی فوج کے ساتھ بلوچ نسل کشی میں ملوث ہونے پر اُسے آج موت
کی سزا دیکر ہلاک کیا گیا۔ ان کا ایک نیٹ ورک ہے جو نیشنل پارٹی کے سردار
عزیز اور لشکر خراسان کے ملا شاہ میر کی سربراہی میں ڈیتھ اسکواڈ کا حصہ
ہیں۔ اس نیٹ ورک کے تمام مخبروں کے نام معلوم ہوچکے ہیں، سب کا انجام یہی
ہو گا۔
Post a Comment