Translate In Your Language
New Videos
بلیدہ، مشکے اور گورکوپ میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف
کوئٹہ: بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعے فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج بروز اتوار علی الصبح مشکے کے علاقے دراج کور میں پاکستانی فوج نے جھاؤ کی طرف سے مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ مل کر سرمچاروں پر حملہ کی کوشش کی۔ قابض فوج کی آمد کا اطلا ع سرمچاروں کو پہلے ہی پہنچ چکی تھی تو سرمچاروں نے قابض فوج اور ڈیتھ اسکواڈ پر پیشگی حملہ کیااورآگے والی دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار اہلکاروں کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا اور قابض فورسز کو شکست دیکر تمام سرمچار بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ امکانات اور فوری اطلاع کے مطابق مرنے والوں میں ڈیتھ اسکواڈ کے ارکان بھی شامل ہیں جنہیں پاکستانی فوج ہمیشہ اگلی صفوں میں رکھ کر انہیں پہلے مرواتی ہے۔
Comments
News Headlines :
Loading...

Post a Comment