مشکے : پاکستانی فوج کے تازہ دستوں نے کئی علاقوں کا
محاصرہ کر کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کر دیا،یہاں آمدہ اطلات کے مطابق
مشکے کے علاقوں سنیڑی،رونجان،نیوانی،گجلی،نلی،گھرہوک،کھلان،زنگ،پتندر، کو
آرمی نے مکمل سیل کرنے کے ساتھ داخلی و خارجی راستوں پر ناکے لگا لیے
ہیں،مشکے سے اطلاعات کے مطابق70 سے زائد فوجی گاڑیوں کے قافلے نے مذکورہ
علاقوں کا محاصرہ کر کے آپریشن کرتے ہوئے خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ
بنانے کے ساتھ گھروں میں لوٹ ماربھی کی اور تاحال یہ علاقے فوجی محاصرے میں
ہیں اور کئی افراد کو آرمی اہلکار اغوا کر کے ملٹری کیمپ بھی منتقل کر چکے
ہیں،مزید معلومات اور نقصانات کی تفصیلات تک رسائی کی کوشش جاری ہے۔ مقامی
ذرائع کے مطابق ان علاقوں میں ایک مہینے سے فوجی محاصری جاری ہے ۔آواران
سے نمائندہ سنگر نے بتایا کہ فوجی محاصرے و نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جلد
شائع کی جائے گی
Post a Comment