Translate In Your Language

New Videos

بلوچستان/ کیچ: فورسز کے کیمپ پر حملہ

بلوچستان/ کیچ: فورسز کے کیمپ پر حملہ

 موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں پاکستانی فورسز کے کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے کیمپ کو راکٹوں اور دوسرے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصانات اٹھانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

واضح رہے بلوچستان کے ضلع کیچ کا علاقہ حالیہ جاری شورش سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں اکثر بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے فورسز کو نشانہ بنایا جاتاہے ۔ تاہم آج حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔


Share this Post :

Post a Comment

Comments

News Headlines :
Loading...
 
Support : Copyright © 2018. BV Baloch Voice - All Rights Reserved